عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

Jan 10, 2026 | 08:18:AM
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ ہو گیا۔

برینٹ کروڈ کی قیمت 63.40 ڈالر فی بیرل ہو گئی جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 54 سینٹ اضافے سے 58.30 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اور وینزویلا کی صورتحال کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے امریکا نے وینزویلا کا تیل غیر معینہ مدت تک کنٹرول کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ وینزویلا سے 30 سے 50 ملین بیرل تیل وصول کرنے کے بعد مارکیٹ ریٹ پر بیچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران میں پُرتشدد مظاہرے بے قابو، کئی شہروں میں توڑ پھوڑ ، 217 افراد ہلاک،2500گرفتار