اسحاق ڈار نے جدہ میں پاکستان کے قونصلیٹ چانسیری کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے جدہ میں پاکستان کے نئے قونصلیٹ چانسیری کی عمارت کا افتتاح کر دیا۔
نئی عمارت کے افتتاح کی تقریب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق، سعودی حکام، قونصل جنرل سید مصطفی ربانی نے شرکت کی۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے بتایا کہ جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ چانسیری کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر پاکستانی کمیونٹی کے نمایاں افراد موجود تھے۔
نئی چانسیری عمارت پر پاکستانی پرچم لہرایا گیا، درخت لگائے گیا۔ تقریب کے شرکا نے پاکستان اور سعودی عرب کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے دعائیں کیں۔
نائب وزیرِ اعظم نے سعودی عرب میں پاکستانی قونصلیٹ کی کاوشوں کو سراہا اور سعودی حکام کے تعاون کی تعریف کی۔
یہ بھی پڑھیئے: اسحاق ڈار کی روضہ رسولﷺ پر حاضری، مسجد نبوی میں نماز ادا کی
اسحاق ڈار نے کہا، حکومت بیرونِ ملک پاکستانیوں کو موثر قونصلی خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
اسحاق ڈار نے نئی عمارت اور سہولیات کا جائزہ لینے کے بعدتمام قونصلری خدمات کی موجودہ عمارت سے نئی عمارت میں منتقلی کی منظوری دی۔
سعودی عرب کے مغربی خطے میں تقریباً 1.8 ملین پاکستانی مقیم ہیں۔ نئی عمارت 18 لاکھ پاکستانیوں پر مشتمل کمیونٹی کو بہتر خدمات فراہم کرے گی۔


