اسحاق ڈار کی روضہ رسولﷺ پر حاضری، مسجد نبوی میں نماز ادا کی
کیپشن: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی مدینہ منورہ میں مسجدِ روضہِ رسول پر حاضری کا منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مدینہ منورہ میں روضہ روسول پر اور مسجدِ نبوی میں حاضری دی اور نماز کے ساتھ نوافل بھی ادا کئے ہیں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار او آئی سی کے وزرا خارجہ کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے دورے ک پر گئے ہیں۔ انہوں نے اس اہم سفارتی سرگرمی کے دوران مدینہ منورہ جا کر مسجد نبوی میں حاضری دی۔
انہوں نے مدینہ منورہ میں روضۂ رسول ﷺ پر حاضری کے ساتھ مسجد نبوی مین نماز ادا کی اور نوافل بھی پڑھے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ مسجد نبوی میں اور روضہ رسول پر حاضری کے موقع پر اسحاق ڈار ے پاکستان اور مسلم اُمّہ کے امن، خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے دعا کی۔
یہ بھی پڑھیئے: طلاق کا معاہدہ: بل گیٹس نے سابق اہلیہ کی فلاحی تنظیم کو 7.88 ارب ڈالر بھیج دیئے