اسلام آباد پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے کردیئے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد اویس) اسلام آباد پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے کئے گئے ہیں۔ کئی اہم تھانوں کے ایس ایچ او تبدیل کر دیئے گئے۔
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کی جانب سے ایس ایچ اوز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے۔
بنی گالا، مارگلہ، سیکرٹریٹ، ترنول اور آئی نائن تھانے کے ایس ایچ اوز تبدیل کردیئے گئے ہیں۔
بارہ کہو ، نیلور ، سبزی منڈی ، آبپارہ کے ایس ایچ او بھی تبدیل ہو گئے۔ مجموعی طور پر 9 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: ریاست کیخلاف ہتھیار اٹھانے والوں کیلئے قرآن پاک میں واضح ہدایت موجود ہے، محسن نقوی
آپریشنل بنیادوں پر ایس ایچ اوز کے تبادلے ہوئے ہیں۔ یہ احکامات فوری نافذ ہو چکے ہیں۔
اسلام آباد پولیس میں انتظامی رد و بدل کرتے ہوئے آج تھانوں کی سطح پر بڑی تبدیلیاں کی گئیں۔ ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں : 10 سے 16 جنوری کے دوران پنجاب میں شدید سردی، دھند، برفباری کا الرٹ جاری ہو گیا