ریاست کیخلاف ہتھیار اٹھانے والوں کیلئے قرآن پاک میں واضح ہدایت موجود ہے، محسن نقوی

Jan 10, 2026 | 23:28:PM
ریاست کیخلاف ہتھیار اٹھانے والوں کیلئے قرآن پاک میں واضح ہدایت موجود ہے، محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  وزیر داخلہ  محسن نقوی  نے کہا ہےکہ  ریاست کے خلاف ہتھیار  اٹھانے والوں کے لیے قرآن پاک  میں  واضح  ہدایت  موجود  ہے  اور  ایسے اقدامات کرنے والوں کے خلاف ضروری کارروائی کی جائے گی ۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یہ باتیں لاہور مین جامعہ اشرفیہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ محسن نقوی نے آج  وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کی ساتھ جامعہ اشرفیہ لاہور کا دورہ کیا اورمولانا فضل الرحیم کی وفات پراظہارِ تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر جامع اشرفیہ میں میڈیا کے نمائندوں نے وزیر داخلہ سے سوالات کئے، میڈیا سے گفتگو میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، احتجاج کرنے  والوں  سے نمٹنےکا تجربہ موجود ہے اور اگر  ایسی صورتحال پیدا ہوئی تومناسب کارروائی کی جائے گی، مذاکرات جن کا کام ہے وہی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان: دہشتگردوں کا حملہ، ممتاز عالم دین ،رہنما جے یو آئی مولانا حافظ سلطان شہید ہو گئے

 محسن نقوی نے کہا ک خیبر پختونخوا کے  وزیراعلی سے پوچھا جائے کہ انہوں نے اپنے افسران کی حفاظت کے لیےکیاکیا؟ وزیراعلیٰ سے ان کی کارکردگی پوچھی جائے۔

وزیراطلاعات عطااللہ تارڑنے اس موقع پر کہا،  پاکستان کی معشیت بہتری کی طرف جا رہی ہے، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے لوگ  تانگے کی سواریاں ہیں،  اس سے زیادہ کچھ نہیں کہوں گا۔

یہ بھی پڑھیئے: 10 سے 16 جنوری کے دوران پنجاب میں شدید سردی، دھند، برفباری کا الرٹ جاری ہو گیا