امریکی گلوکارہ کی قرآنی تلاوت نے سب کو مسحور کردیا، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکا سے تعلق رکھنے والی معروف گلوکارہ جینیفر گروٹ کی قرآنی تلاوت نے سب کومسحورکردیا جس کی ویڈیوبھی وائرل ہوگئی۔
رپورٹس کے مطابق جینیفر گروٹ نے 2013 میں اسلام قبول کیا تھا، جس کے بعد ان کی زندگی اور فن میں ایک نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آئی۔
اسلام قبول کرنے کے بعد انہوں نے نہ صرف قرآن پاک کی تلاوت سیکھنے پر خصوصی توجہ دی بلکہ اپنی خوبصورت آواز میں قرآنی آیات کی تلاوت ریکارڈ کرکے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کرنا بھی شروع کردیا، جسے دنیا بھر میں غیر معمولی پذیرائی ملی۔
جینیفر گروٹ کو عرب دنیا میں خاص شہرت اس وقت ملی جب وہ 2013 میں ’’عرب گوٹ ٹیلنٹ‘ ‘کے سیزن میں فائنلسٹ کے طور پر سامنے آئیں، عربی زبان سے ناواقف ہونے کے باوجود انہوں نے امِ کلثوم جیسی عظیم کلاسیکی عربی گلوکارہ کے گیت نہایت مہارت اور جذبات کے ساتھ پیش کیے، جس نے ججوں اور ناظرین دونوں کو متاثر کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:چاہتی ہوں کوئی شہزادہ آئے اور مجھے بگی پر بیٹھا کر لے جائے: حریم فاروق
مراکش میں قیام کے دوران جینیفر گروٹ نہ صرف موسیقی بلکہ روحانیت کے سفر میں بھی آگے بڑھتی گئیں جو بالآخر ان کے اسلام قبول کرنے کا سبب بنا،اسلام قبول کرنے کے بعد ان کی قرآنی تلاوتیں مسلمانوں کےلیے روحانی سکون کا ذریعہ بن رہی ہیں جبکہ غیر مسلم ناظرین بھی ان کی تلاوت کو احترام، تجسس اور روحانی حسن کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔