چاہتی ہوں کوئی شہزادہ آئے اور مجھے بگی پر بیٹھا کر لے جائے: حریم فاروق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ حریم فاروق نے اپنےہونےوالے شریک حیات سے متعلق لب کشائی کردی۔
خوبرواداکارہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نےاپنےہونے والےہم سفر کے حوالے سے گفتگو کی اوربتایاکہ میں بہت فلمی ہوں، چاہتی ہوں کوئی شہزادہ آئے اور مجھے بگی پر بیٹھا کر لے جائے۔
انہوں نے کہا کہ میں کافی رومانوی انسان ہوں، میں فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے،دل تو پاگل ہے، اورٹائٹینک کی بہت بڑی فین ہوں، میں نے کئی بار فلم ٹائٹینک دیکھی ہے، کوئی ایسا انسان ہو جو آپ کیلئے دوسروں سے لڑے اور خود کو تبدیل کرے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ واقعی آپ سے محبت کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:معروف اداکارہ رباب ہاشم کے ہاں بیٹے کی پیدائش،نام بھی بتادیا
دل ٹوٹنے سے متعلق سوال پر حریم فاروق نے کہاکہ ہاں دل ٹوٹتے ہوئے لگتا ہے کہ دنیا ختم ہوجائے گی، ایک مہینے تک مجھے بھی ایسا ہی لگا اس کے بعد میں نے اپنی سوچ تبدیل کی اور کہا کہ ابھی تو پوری زندگی باقی ہے۔