معروف اداکارہ رباب ہاشم کے ہاں بیٹے کی پیدائش،نام بھی بتادیا

Jan 10, 2026 | 11:06:AM
معروف اداکارہ رباب ہاشم کے ہاں بیٹے کی پیدائش،نام بھی بتادیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ رباب ہاشم بیٹے کی ماں بن گئیں۔
رباب ہاشم نے یہ خوشخبری سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ شیئرکی۔
اداکارہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فیملی کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام اورحان صہیب علی رکھا ہے۔


شیئر کی گئی تصاویر میں رباب ہاشم کی بیٹی مائیشا کو ننھے بھائی کو گود میں لیے مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔
رباب ہاشم نے پوسٹ میں لکھا کہ وہ اپنے بیٹے کو دنیا میں خوش آمدید کہتی ہیں اور اورحان، مائیشا کا چھوٹا سا بہترین دوست ہے۔


اداکارہ نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ان کے نومولود بیٹے اور خاندان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب؛تھیٹر ڈراموں میں پیش کیے جانے والے106پنجابی گانوں پر پابندی عائد
رباب ہاشم کے ہاں بیٹے کی پیدائش پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ رباب ہاشم انگنا،تمہارے ہیں اورتم سے مل کر سمیت متعدد ڈرامہ سیریلز میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔