پنجاب؛تھیٹر ڈراموں میں پیش کیے جانے والے106پنجابی گانوں پر پابندی عائد

Jan 10, 2026 | 00:04:AM
پنجاب؛تھیٹر ڈراموں میں پیش کیے جانے والے106پنجابی گانوں پر پابندی عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) پنجاب آرٹس کونسل اور محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب نے تھیٹر ڈراموں میں پیش کیے جانے والے ایک سو چھ پنجابی گانوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

 یہ فیصلہ تھیٹر کو معیاری تفریح کا مرکز بنانے اور فیملی تھیٹر کے تصور کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے،محکمہ اطلاعات کے مطابق جن ایک سو چھ گانوں پر پابندی لگائی گئی ہے، ان میں ایسے گانے شامل ہیں جو اخلاقی اور ثقافتی اقدار کے منافی سمجھے جاتے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ تھیٹر ڈراموں کے معیار کو بہتر بنانا اور شائقین کو صاف ستھری تفریح فراہم کرنا اس اقدام کا بنیادی مقصد ہے۔
پابندی عائد کیے جانے والے ایک سو چھ گانوں کی مکمل فہرست شہر لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام تھیٹرز کو ارسال کر دی گئی ہے، تاکہ ڈرامہ پروڈیوسرز اور تھیٹر انتظامیہ ان ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنا سکیں۔
محکمہ ثقافت کے مطابق سٹیج مانیٹرنگ ٹیمیں اب ان ایک سو چھ گانوں کو تھیٹر ڈراموں میں سنسر نہیں کریں گی اور پابندی کے باوجود ان گانوں کے استعمال کی صورت میں متعلقہ تھیٹر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


حکام کا مزید کہنا ہے کہ مستقبل میں بھی تھیٹر ڈراموں کی مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھا جائے گا، تاکہ سٹیج ڈراموں کو خاندانی اور معیاری تفریح کے تقاضوں کے مطابق ڈھالا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : سردی کے باعث چھٹیاں بڑھائی جائیں یا نہیں؟وزیر تعلیم کی رائے پر عوام نے فیصلہ سنادیا