سردی کی شدت میں اضافہ،تعلیمی اداروں میں مزیدچھٹیوں کی افواہوں پر سیکرٹری سکولز کا اہم بیان

Jan 10, 2025 | 18:02:PM
سردی کی شدت میں اضافہ،تعلیمی اداروں میں مزیدچھٹیوں کی افواہوں پر سیکرٹری سکولز کا اہم بیان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکر،جنیدریاض) سردی کی شدت میں اضافے کے بعد تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کے حوالے سے چہ مگوئیاں پر سیکرٹری سکول اینڈ ایجوکیشن نے بیان جاری کردیا۔  

 سیکرٹری سکولز ااینڈ ایجوکیشن خالد نزیر وٹو نے کہاہے کہ سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں بالکل اضافہ نہیں ہو رہا ہے،خالد نزیر  وٹو کا کہنا ہے کہ تمام سکول پیر کو کھلیں گے۔

دوسری جانب پنجاب بھر میں 208 مدارس سے منسلک سکولوں کو سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان چیک کریں گے،مدارس سے منسلک سکولوں کو ڈپٹی ڈی ای اوز اور  اے ای اوز کے ذریعے چیک کیا جائے گا،ڈائریکٹوریٹ آف مذہبی تعلیمات نے سکولوں کی مانیٹرنگ کیلئے باقاعدہ نوٹفیکیشن جاری کردیا۔ 

محکمہ مذہبی تعلیمات نے بتایا کہ فعال مانیٹرنگ کے ذریع دینی مدارس سے منسلک سکولوں کا تعلیمی معیار بہتر کیا جاسکے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: سرکاری افسران ، ملازمین کی پنشن پالیسی میں تبدیلیوں کا نوٹیفکیشن جاری