اظہارمحبت پہلے کس نے کیا؟ کرینہ کپور اور سیف علی خان کا انکشاف

Feb 10, 2026 | 10:56:AM
 اظہارمحبت پہلے کس نے کیا؟ کرینہ کپور اور سیف علی خان کا انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپورمیں سے پہلے محبت کا اظہار  کس نے کیا تھا؟دونوں نے حیران کن انکشاف کردیا۔
 ایک انٹرویو میں فلم جب بالی ووڈکی بیبو کرینہ کپور نے اپنی محبت کی کہانی بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے پہلے ’’آئی لو یو‘‘ شاید میں نے کہا تھا،اس پر سیف علی خان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ شاید تم نے کہا تھا۔
کرینہ کپورنے ہنستے ہوئے کہا کہ یہ مجھے شرمندہ نہیں کرنا چاہتے، اس لیے شاید میں نے ہی کہا تھا۔


دونوں نے انٹرویو میں یہ بھی بتایا کہ ریستوران میں کھانے کا آرڈر کون دیتا ہے؟ سیف نے کہا کہ میری بیوی مختلف کھانوں کی ماہر ہے اور میں اکثر اس کے آرڈر سے حسد کرتا ہوں، اس لیے زیادہ تر آرڈر وہی کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایڈووکیٹ سلمان صفدر فرینڈ آف دی کورٹ مقرر،عمران خان کی جیل میں حالت کی رپورٹ دیں، سپریم کورٹ
کرینہ نے بھی اس بات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ہاں، آخر میں ہم وہی کھاتے ہیں جو میں آرڈر کرتی ہوں۔