23 سال بعد پاکستان میں سیف گیمز، بھارت نے بھی دعوت قبول کر لی

Sep 07, 2026 | 11:57:AM
23 سال بعد پاکستان میں سیف گیمز، بھارت نے بھی دعوت قبول کر لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  پاکستان 23 سال بعدسیف گیمز  (ساؤتھ ایشین گیمز )کی  میزبانی کرنے کیلئے تیار ہے جب کہ بھارت نے بھی دعوت قبول کرلی ہے۔

بھارتی نمائندوں نے  سیف گیمز کے حوالے سے ساؤتھ ایشین اولمپکس ایسوسی ایشن کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کی۔

دوران اجلاس سیف گیمز میں شرکت کے حوالے سے بھارت نے پاکستان کو  مثبت جواب دیا۔

مزید پڑھیں:ہاردیک پانڈیا کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں، امیشا پٹیل نے سوشل میڈیا صارف کو کرارا جواب دے دیا

بھار ت کی جانب سے اپریل 2027 میں پاکستان میں ہونے والے کھیلوں میں شرکت پر باضابطہ رضامندی ظاہر کردی گئی ہے۔

اس حوالےسے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد محمود نے  تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنوبی ایشیائی اولمپک ایسوسی ایشن کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں بھارت نے شرکت کی حامی ظاہر کی ہے۔

یاد رہے کہ اس دوران  اسلام آباد میں 15کھیلوں کے مقابلے ہوں گے جن میں سکواش، ٹینس اور مارشل آرٹس سمیت مختلف کھیل شامل ہوں گے۔