بیرون ملک سے لائے جانے والے موبائل فونز پر ٹیکس، بڑی خبر آگئی

Dec 10, 2025 | 17:40:PM
بیرون ملک سے لائے جانے والے موبائل فونز پر ٹیکس، بڑی خبر آگئی
کیپشن: موبائل فونز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیئرمین ایف بی آر کا بیرون ملک سے لائے جانے والے موبائل فونز پر ٹیکسز کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا۔

جس میں امپورٹڈ موبائل فونز پر عائد ٹیکسز اور ان سے متعلقہ مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایف پی سی سی آئی کی پٹیشن پر بھی غور کیا گیا۔

چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک میں 95 فیصد موبائل فون مقامی سطح پر تیار ہوتے ہیں، جبکہ امپورٹڈ موبائل فونز پر پہلے ہی سے ٹیکسز عائد ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ نئے آئی فون ماڈلز پر مارکیٹ میں ڈیڑھ لاکھ روپے تک اون (پریمیئم) وصول کیا جا رہا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا”جو شخص آئی فون پر ڈیڑھ لاکھ روپے اون دے سکتا ہے، وہ ٹیکس کیوں نہیں دے سکتا؟” یہ مسئلہ صرف تقریباً 5 فیصد لوگوں کا ہے جو مہنگے درآمدی فونز استعمال کرتے ہیں۔

راشد محمود لنگڑیال نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ امپورٹڈ موبائل فونز پر عائد ٹیکسوں سے متعلق جامع رپورٹ مارچ تک پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی اور وہی رپورٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کے سامنے بھی رکھی جائے گی۔

 یہ بھی پڑھیں:مائنس ون ہوا تو کوئی باقی رہے گا نہ حالات کنٹرول میں آئیں گے:بیرسٹر گوہر