مائنس ون ہوا تو کوئی باقی رہے گا نہ حالات کنٹرول میں آئیں گے:بیرسٹر گوہر

ہم سسٹم کا حصہ اس لیے ہیں تاکہ ملک میں جمہوریت برقرار رہے،پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر گفتگو 

Dec 10, 2025 | 16:48:PM
مائنس ون ہوا تو کوئی باقی رہے گا نہ حالات کنٹرول میں آئیں گے:بیرسٹر گوہر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ مائنس ون ہوا تو کوئی باقی نہیں رہے گا۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرگوہرنے کہاکہ خان صاحب کی بہنوں پر واٹر کینن کا استعمال کیا گیا،بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی اجازت نہیں ہے جو ملاقاتوں کے لیے آتا ہے اس پر واٹر کینن کا استعمال کیا جاتا ہے،اگر وہ دو گھنٹے تک اور بیٹھے رہتے تو ملک اور قوم کا کیا نقصان ہو جاتا۔
بیرسٹرگوہرنے کہاکہ آپ یہ بہانہ لگا رہے ہیں کہ خان کی ٹویٹ کی وجہ سے ملاقات نہیں ہو رہی،کیا بشری ٰبی بی کی فیملی پریس کانفرنسز کر رہی ہے ان کی ملاقاتیں کیوں نہیں کروا رہے،یہ سمجھتے ہیں کہ اس سے کچھ نہیں ہوگا لیکن پھر ایسا ہوگا کہ وہ کسی کے ہاتھ میں کنٹرول نہیں ہوگا،ہم سسٹم کا حصہ اس لیے ہیں تاکہ ملک میں جمہوریت برقرار رہے،جمہوریت وہ ہوتی ہے جس میں پارٹیسیپیٹ کریں۔
بیرسٹر گوہر نے مزیدکہاکہ ہم اس وقت تین کروڑ عوام کی نمائندگی کر رہے ہیں،یہ کاروباری دنیا نہیں ہے کہ دو میں سے ایک مائنس کرو تو ایک رہ جائے گا،اگر ایک مائنس ہوا تو اس کے بعد ایک بھی باقی نہیں رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ محمود قریشی ہسپتال سے ڈسچارج، دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل
بیرسٹر گوہرنے کہاکہ گزشتہ روز صوبائی اسمبلی میں ایک قرار داد منظور ہوئی ہے،اپ اس مرتبہ فیڈریٹنگ یونٹ کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کر رہے ہیں،آپ پی ٹی ائی پر کیا بین لگانے جا رہے ہیں ابھی تک تو اپ نے سرٹیفیکیٹ ہی نہیں قبول کیا،اگر یہی حالات رہے تو مہینے میں بھی حالات آپ کے کنٹرول میں نہیں آئیں گے۔