شاہ محمود قریشی ہسپتال سے ڈسچارج، دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
وکیل رانا مدثر کے مطابق پی ٹی آئی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو ہسپتال سے ڈسچارج کرکے دوبارہ کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کردیا گیا ہے۔
وکیل رانا مدثرکاکہناہے کہ شاہ محمود قریشی پِتےکی سرجری کیلئے پی کے ایل آئی ہسپتال میں زیرعلاج تھے،تاہم اب طبیعت میں بہتری کے بعد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے،ان کے ٹیسٹوں کی رپورٹس15 روز میں آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ نے ایمان مزاری کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی
واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی 9 مئی کے مقدمات میں کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔