وزیر اعلیٰ پنجاب کا لاہور میں موٹرسائیکلوں پر سیفٹی انٹینا لگانے کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نےلاہور میں چلنے والی تمام موٹرسائیکلوں پر سیفٹی انٹینا لگانے کا حکم دے دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس ہوا،اس موقع پر مریم نواز نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت منائی جائے گی، ملک میں 25 سال کے بعد بسنت کا تاریخی تہوار منایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بسنت آرڈیننس کے مطابق قانون پر عملدرآمد کرائیں گے اور موٹرسائیکلوں پر کل سے سیفٹی انٹینا لگانے کی مہم کا آغاز کر رہے ہیں، لاہور کے ہر موٹرسائیکل پر سیفٹی انٹینا لگانا لازمی ہو گا، بہار ثقافتی شہر لاہور میں واپس لوٹ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور میں 25 سال بعد بسنت بحال،وزیراعلیٰ پنجاب نے منظوری دیدی
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا سے جشن منانے لوگ لاہور کا رخ کریں گے۔