لاہور نہ کراچی،اداکارہ صبا قمر کس شہرمیں منتقل ہو رہی ہیں؟

Dec 10, 2025 | 11:22:AM
لاہور نہ کراچی،اداکارہ صبا قمر کس شہرمیں منتقل ہو رہی ہیں؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ناموراداکارہ صبا قمر نے شہر تبدیل کرنے کا ارادہ کر لیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے نئے شہر کا نام بھی بتا دیا۔
گزشتہ دنوں صبا قمر اس وقت شہہ سرخیوں کا حصہ بنیں جب انہوں نے کراچی منتقل ہونے سے متعلق سوال پر نہایت بیزاری ظاہر کرتے ہوئے ’’استغفراللہ‘‘ کہا جس کے بعد ناصرف سوشل میڈیا بلکہ فنکاروں کے درمیان بھی نئی بحث چھڑ گئی۔


کئی فنکاروں نے اداکارہ کے بیان کو نامناسب قرار دیا تو کئی کراچی کا دفاع کرتے بھی دکھائی دیئے،تاہم اب صبا قمر نے لاہور چھوڑنے کا بھی عندیہ دے دیا ہے۔
حال ہی میں میزبان عاصم یار نے مختلف شوبز شخصیات کے لیے عشائیے کا اہتمام کیا، جس میں اداکار عمران عباس نے بھی شرکت کی اور مختلف تصاویر انسٹا اسٹوری میں شیئر کی۔

یہ بھی پڑھیں:یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی راہداری ضمانت منظور
صبا قمر نے عمران عباس کی انسٹا اسٹوری ری شیئر کرتے ہوئے باضابطہ اعلان کیا کہ میں اسلام آباد منتقل ہو رہی ہوں۔