یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی راہداری ضمانت منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احتشام کیانی،طیب سیف)یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی راہداری ضمانت منظورہوگئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے دونوں یوٹیوبرز کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 10 دن میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیدیا۔
یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم نانی والا کوعدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا میں 16 سال سےکم عمربچوں پرسوشل میڈیا کےاستعمال پر پابندی کا اطلاق
واضح رہے کہ رجب بٹ اور ندیم نانی والا کے خلاف لاہور این سی سی آئی اے میں مقدمات درج ہیں۔
برطانیہ سے بے دخلی کے بعد یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم نانی والاگزشتہ رات کو پاکستان واپس پہنچے تھے ،دونوں برٹش ایئرویز کی پرواز سے اسلام آباد پہنچے،ان کے خلاف گیمنگ ایپ اور سائبر کرائم سمیت دیگر مقدمات درج ہیں جو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے رواں سال ستمبر میں کئے تھے۔