آسٹریلیا میں 16 سال سےکم عمربچوں پرسوشل میڈیا کےاستعمال پر پابندی کا اطلاق

انسٹاگرام اورٹک ٹاک سمیت 10 بڑے پلیٹ فارمز پر10 لاکھ اکاونٹس بلاک ,خلاف ورزی پر جرمانے ہوں گے

Dec 10, 2025 | 09:47:AM
آسٹریلیا میں 16 سال سےکم عمربچوں پرسوشل میڈیا کےاستعمال پر پابندی کا اطلاق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آسٹریلیامیں16 سال سےکم عمربچوں پرسوشل میڈیا کےاستعمال پر پابندی کااطلاق ہوگیا۔
آسٹریلیا میں16 سال کی عمر تک بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کرنےپرپابندی کااطلاق ہونے کے بعد انسٹاگرام ، ٹک ٹاک،یوٹیوب سمیت 10 بڑے پلیٹ فارمزپر10 لاکھ سے زیادہ اکاونٹس بھی بلاک کردیے گئے ہیں۔
آسٹریلوی حکومت کی جانب سے 16 سال سے کم عمر بچوں کےسوشل میڈیا استعمال پر پابندی کے فیصلے کوسراہاجارہاہے،صرف پابندی ہی نہیں لگائی گئی بلکہ خلاف ورزی پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو3 کروڑ 30 لاکھ امریکی ڈالر تک جرمانہ بھی ہوگا۔
ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں اس وقت 17 کروڑ سمارٹ فون صارفین ہیں اور زیادہ تر گھرانوں میں بچوں کو سمارٹ فون استعمال کرنے کی کھلی اجازت ہے جوان کیلئے کئی اعتبار سے زہرقاتل ہے،سوشل میڈیا کا استعمال نہ صرف بچوں کی ذہنی نشوونما کوروک دیتا ہےبلکہ بینائی بھی بُری طرح متاثرہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:متحدہ عرب امارات کی تمام مساجد میں جمعہ کی نماز کایکساں وقت مقرر
امریکی تحقیق کے مطابق باقاعدگی سے سوشل میڈیا استعمال کرنیوالے13 سال سے کم عمر بچوں کا مطالعہ ،حافظہ اور الفاظ کا ذخیرہ انتہائی کمزور ہوجاتا ہے،سکول جانےوالے ایسے بچےتعلیم کےمیدان میں بہت پیچھے جارہے ہیں،بچوں کو بولنے اور الفاظ سمجھنے میں بھی مشکلات پیش آتی ہیں،صرف 1 گھنٹہ سوشل میڈیا کا استعمال بچوں کی پڑھنے لکھنے کی صلاحیت کومائنس میں لےجاتا ہے۔