متحدہ عرب امارات کی تمام مساجد میں جمعہ کی نماز کایکساں وقت مقرر

Dec 10, 2025 | 09:29:AM
متحدہ عرب امارات کی تمام مساجد میں جمعہ کی نماز کایکساں وقت مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)یو اے ای کی تمام  مساجد  میں  جمعہ کی  نماز  اور  خطبےکا یکساں وقت مقررکردیا  گیا۔
اماراتی جنرل اتھارٹی آف اسلامی امور کے مطابق نیا نظام 2 جنوری 2026 سے نافذ ہوگا، تمام مساجد میں جمعہ کا خطبہ اور نماز 12 بج کر 45 منٹ پر ادا کی جائےگی۔
اس سے پہلے دبئی اور ابوظہبی میں جمعہ کی نماز عام طور پر 1:30 بجے جبکہ شارجہ اور شمالی امارات میں 12:30 بجے کے قریب ہوتی تھی لیکن اب پورے ملک میں ایک ہی وقت مقرر کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کر دی
اماراتی جنرل اتھارٹی آف اسلامی امور نے نمازیوں سے درخواست کی ہےکہ وہ مقررہ وقت کی پابندی کریں اور نماز کو متعین کردہ وقت پر ادا کرنے کا اہتمام کریں۔