آج موسم کیسا رہے گا؟  محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کر دی

Dec 10, 2025 | 09:09:AM
 آج موسم کیسا رہے گا؟  محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کر دی
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)محکمہ موسمیات نےآج موسم کے حوالے سے اہم پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم خشک رہے گا جبکہ رات اور صبح کے اوقات میں سردی برقرار رہے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہرقائد کا کم سے کم درجہ حرارت 11.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،  کل کم سے کم درجہ حرارت 11 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں مختلف سمتوں سے 5 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے خشک ہوائیں چلیں گی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 25 سے 65 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صارفین کیلئے اچھی خبر، بجلی فی یونٹ 88 پیسے سستی
محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ رات اور صبح کے وقت سردی سے بچاؤ کے لیے مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔