سیالکوٹ: بھٹہ خشت پر کام کرتے ہوئے 45 غیر قانونی افغانی برآمد ، بھٹہ مالک گرفتار

Dec 10, 2023 | 21:00:PM
سیالکوٹ: بھٹہ خشت پر کام کرتے ہوئے 45 غیر قانونی افغانی برآمد ، بھٹہ مالک گرفتار
کیپشن: سیالکوٹ: بھٹہ خشت پر کام کرتے ہوئے 45 غیر قانونی افغانی برآمد ، بھٹہ مالک گرفتار
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(میاں محمد اشفاق) سیالکوٹ میں  بھٹہ خشت پر کام کرتے ہوئے 45 غیر قانونی افغانی برآمد ، پولیس نے بھٹہ مالک کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق سیالکوٹ میں بن باجوہ میں  بھٹہ خشت پر کام کرتے ہوئے 45 غیر قانونی افغانی برآمد ہوئے، افغان شہریوں میں مرد بچے خواتین شامل ہیں، بھٹہ مالک اور مینجر نے بھٹہ خشت پر افغانیوں کو چھپا کر پناہ دے کر کام پر لگایا ہوا تھا، پسرور پولیس نے چھاپہ مار کار تمام افغانیوں کو برآمد کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات میں پیپلز پارٹی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرے گی؟ قمر زمان قائرہ نے اندر کی بات بتا دی

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ تمام غیر ملکی افراد کو سیالکوٹ ہاکی سٹیڈیم  کیمپ منتقل کر دیا گیا ہے، ہاکی سٹیڈیم کیمپ غیر قانونی افغانیوں کا کیمپ ہے، پولیس نے بھٹہ مالک کو گرفتار کر لیا ہے۔