سیاست کرنا سب کا حق، بیلٹ پیپر پر بلے کا نشان ہونا چاہیے: قمر زمان قائرہ

Dec 10, 2023 | 20:49:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(لیاقت نقوی) مرکزی رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاست کرنے کا سب کو حق ملنا چاہیے اور بیلٹ پیپر پر بلے کا نشان ہونا چاہیے۔

منڈی بہاؤالدین میں مرکزی رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی جماعت کو طاقت کے زور پر سیاسی عمل سے  باہر نہیں کرنا چاہئے، پاکستان میں سب کو سیاست کرنے کا حق ملنا چاہئے، میاں نواز شریف کو لندن روانگی کے وقت سے ہی فیور دی جارہی ہے، پیپلز پارٹی سمیت کئی لوگوں کا شکوہ ہے کہ انہیں لیول پلیینگ فیلڈ نہیں مل رہی۔

یہ بھی پڑھیں: اہم سیاسی رہنما چل بسے، 3 روزہ سوگ کا اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی  کسی جماعت سے کوئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کررہی، ق لیگ ، آئی پی پی، ایم کیو ایم سے ایڈجسٹمنٹ کیسے ہوتی ہے یہ بتانے کی ضرورت نہیں، پیپلز پارٹی نے  عوام کے سہارے کے علاوہ  کبھی کوئی سہارہ نہیں لیا، پی ٹی آئی کے کچھ لوگ اگر کیسز میں ملوث ہیں تو کیسز جلد ٹرائل ہونے چاہئیں، جزا و سزا کا فیصلہ عدالتوں سے ہونا چائیے۔

قمرزمان قائرہ نے کہا کہ اگر کسی نے قانون توڑا ہے تو شفاف طریقے سے کارروائی کی جائے، الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے، سپریم کورٹ کے احکامات واضح ہیں، صرف ایک پارٹی کو لیول پلینگ فیلڈ دی گئی ہے، ہمیں لیول پلینگ فیلڈ دستیاب نہیں باقی بہت کو بھی دستیاب نہیں ہے، بیلٹ پیپر پر بلے کا نشان ہونا چاہئے، سیاسی جماعتوں کے درمیان سیٹ ایڈجسٹ کون کراتا ہے؟ 

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے اہم رہنما اغواء، قابلِ تشویش خبر آ گئی

سیاست دانوں پر مقدمات سے متعلق انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جن لوگوں پر مقدمات ہیں ان کے صرف عدالتی ٹرائل ہونا چاہیے، پاکستان میں سب کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت ہونی  چاہیے، نوازشریف کو لندن سے روانگی کے وقت ہی  فیور ملنا شروع ہو گئی تھی، طاقت و زور پر کسی جماعت کو الیکشن سے باہر نہیں کرنا چاہیے۔