پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے 5 روز سے لاپتہ، اغواء کا مقدمہ درج

Dec 10, 2023 | 18:40:PM
پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے 5 روز سے لاپتہ، اغواء کا مقدمہ درج
کیپشن: پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے 5 روز سے لاپتہ، اغواء کا مقدمہ درج
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(صغیر راٹھور) سرائے عالمگیر سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے چودھری محمد ارشد 5 روز سے لاپتہ، اغواء کا مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق سرائے عالمگیر سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی 5 دن سے لاپتہ ہیں، چودھری محمد ارشد اسلام آباد تھانہ مارگلہ کی حدود سے لاپتہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: بڑی خبر!! اہم حکومت عہدیدار مستعفی، آخر وجہ کیا بنی؟

خاندانی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پولیس نے عدالت میں رٹ دائر ہونے پر پولیس کی مدعیت میں ہی 365 ت پ کی دفعات کے تحت اغواء کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ رہنما پی ٹی آئی چودھری محمد ارشد گزشتہ 5 روز سے لاپتہ ہیں۔