ضلع دادو کے سینئر وائس صدر کا انتقال، پیپلزپارٹی کا 3 روزہ سوگ کا اعلان

Dec 10, 2023 | 20:34:PM
ضلع دادو کے سینئر وائس صدر کا انتقال، پیپلزپارٹی کا 3 روزہ سوگ کا اعلان
کیپشن: پیپلزپارٹی ضلع دادو کے سینئر وائس صدر انتقال کر گئے
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کامران کورائی) پیپلزپارٹی ضلع دادو کے سینئر وائس پریزیڈنٹ شبیر احمد ابڑو انتقال کر گئے۔

پاکستان پیپلزپارٹی ضلع دادو کے سینئر نائب صدر اور محترم بینظیر بھٹو کے پرانے ساتھی شبیر احمد ابڑو کا انتقال ہو گیا، شبیر احمد ابڑو کچھ روز قبل بیماری کے باعث کراچی ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ آج دم توڑ گئے، پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما کے بچھڑنے پر پی پی پی قیادت نے اظہار افسوس کیا۔ پیپلزپارٹی کے ضلع صدر اور سابقہ ایم این ای رفیق احمد جمالی نے کہا کہ شبیر ابڑو پاکستان پیپلزپارٹی کے اہم شخصیات میں شمار تھے، دادو: شبیر ابڑو کے اچانک انتقال پر دل دکھ میں مبتلا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے اہم رہنما اغواء, قابلِ تشویش خبر آ گئی

 سماجی رہنما محمد بخش کورائی نے کہا کہ شبیر ابڑو قومی جدوجہد سے لیکر اپنے سیاسی فرائض میں بخوبی نبھایا، سابقہ سینئر صوبائی وزیر پیر مظہر الحق کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے سینئر نائب صدر شبیر ابڑو کے انتقال پر اہل خانہ سمیت کارکنان کے دکھ میں برابر شریک ہیں، سابقہ ایم پی ای پیر مجیب الحق شبیر ابڑو کے بچھڑنے پر پارٹی میں بڑا خال ہے جو کوئی پر نہیں کر سکتا.

دوسری جانب سینئر نائب صدر شبیر ابڑو کے انتقال پر پیپلزپارٹی کی جانب سے 3 دن سوگ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔