کراچی سے لاہور جانیوالی کراچی ایکسپریس میں آگ لگ گئی

Dec 10, 2023 | 15:47:PM
 کراچی سے لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی سے لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی۔

حکام کے مطابق کراچی ایکسپریس کی پاور وین میں کاہنہ ریلوے اسٹیشن پر آگ لگ گئی، ڈرائیور نے ٹرین روک کر باقی بوگیوں کو پاور وین سے الگ کردیا۔

ترجمان ریلویز کے مطابق ٹرین کے عملے نے پاور وین کو الگ کر کے ٹرین کی باقی بوگیوں کو بچالیا جبکہ لاہور ریلوے کی امدادی ٹیم کاہنہ روانہ کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ایس ای سی پی کا مزید 2234 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ

 ترجمان انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں، ٹرین کراچی سے لاہورجارہی تھی، واقعہ کی جانچ پڑتال جاری ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔