حکومت کے ساتھ ڈیڈ لاک برقرار ہیں ، ملک شہزاد اعوان کا احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ

Aug 10, 2026 | 18:38:PM
حکومت کے ساتھ ڈیڈ لاک برقرار ہیں ، ملک شہزاد اعوان کا احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ
کیپشن: گڈز ٹرانسپورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسیم افتخار)آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ملک شہزاداعوان نے کہا ہے کہ مذاکرات کے باوجود وفاقی و سندھ حکومت کے ساتھ ڈیڈ لاک برقرار ہے، گڈز ٹرانسپورٹرز کے مطالبات پر تاحال کوئی حتمی پیش رفت نہیں ہو سکی۔ 

ملک شہزاد اعوان کا کہناتھا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے، احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ان کاکہناتھا کہ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے احتجاج ختم نہیں ہوگا، ٹرانسپورٹرز اپنے مطالبات سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

صدرآل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کاکہناتھا کہ وفاقی و سندھ حکومت کے نمائندگان سے تفصیلی مذاکرات ہوئے، مذاکرات کے بعد بھی ٹرانسپورٹرز اور حکومت کے درمیان اہم معاملات پر اتفاق نہ ہو سکا، ڈیڈ لاک ختم کرنے کے لیے حکومت کو سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے، حکومت کی جانب سے یقین دہانیوں کے باوجود عملی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔

ملک شہزاداعوان کاکہناتھا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کا احتجاج مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا، ہم اپنے حقوق اور جائز مطالبات کے حصول کیلئے پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے، ان کاکہناتھا کہ مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہوئے، لیکن مطالبات پر واضح پیش رفت ضروری ہے، حکومت کو ٹرانسپورٹرز کے مسائل کا فوری اور مستقل حل نکالنا ہوگا، جب تک تحریری اور قابلِ عمل پیش رفت نہیں ہوتی، احتجاج جاری رہے گا، گڈز ٹرانسپورٹ کا احتجاج فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کا پرانے ٹیکس کیسز میں نئے جرمانوں پر اہم فیصلہ جاری