اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کا گرین بیلٹ پر قائم مساجد کیخلاف کاروائی کا آغاز

Aug 10, 2025 | 21:50:PM
اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کا گرین بیلٹ پر قائم مساجد کیخلاف کاروائی کا آغاز
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ نے شہر میں گرین بیلٹ پر قائم مساجد کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا، راول چوک کے قریب گرین بیلٹ پر قائم مسجد مسمار کر دی گئی۔

انتظامیہ نے مسجد مسمار کر کے وہاں پودے لگا دیئے، مسجد کے منتظمین اور اہل علاقہ نے امام مسجد کی اپیل پر پودے اکھاڑ دیئے، اہل علاقہ نے موقف اپنایا کہ ہم مسجد کی جگہ پر کچھ اور تعمیر نہیں ہونے دیں گے۔

ضلعی انتظامیہ نے شہر کی 50 مساجد کو وارننگ نوٹس جاری کیے ہوئے ہیں، گرین بیلٹ یا غیر قانونی طور پر قائم مساجد کو اسلام آباد کے حسن کی خلاف ورزی کر نوٹس جاری کیے گیے۔

یہ بھی پڑھیں :گورنر سندہ کامران ٹیسوری کی درگاہ بھٹائی پر حاضری