گورنر سندہ کامران ٹیسوری کی درگاہ بھٹائی پر حاضری

Aug 10, 2025 | 18:58:PM
گورنر سندہ کامران ٹیسوری کی درگاہ بھٹائی پر حاضری
سورس: 24News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے آج حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 282ویں عرس مبارک کے دوسرے روز مزار پر حاضری دے کر فاتح خوانی کی اور چادر چڑھائی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم سب شاہ عبداللطيف بھٹائی کے بیٹے ہیں، سندہ میں شاہ عبداللطيف بھٹائی کا ہونا ہمارے لیے نعمت ہے کہ جن کا پیغام امن اور محبت کا پیغام ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ آج کے دور میں حضرت شاہ عبداللطيف بھٹائی کے پیغام پر عمل کرنے کی ضرورت ہے اور ان کے پیغام کو دنیا میں پھیلانا ہے۔

کامران ٹیسوری نے کہا عرس مبارک کے دوران انتظامیہ نے بہترين انتظامات کیے ہیں، معرکہ حق کے بعد اب معرکہ معیشت پر عملدرآمد کرنے کی ضرورت ہے نہ صرف یہ بلکہ معرکہ محبت اور معرکہ اتحاد پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کراچی میں آج ٹینکر واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ان واقعات کی روک تھام کیلئے کوشش کریں گے، گورنر سندھ نے کہا کہ نفرت اور لسانیت جیسے رجحانات کو ختم کرکے سندھ کے بیٹے کی حیثیت سے سب کی خدمت کرنے کی کوشش کروں گا۔

کامران ٹیسوری نے کہا ہمیں ترقیاتی منصوبوں، صحت اور تعلیم سمیت تمام شعبوں میں ترقی کرنے کی ضرورت ہے، عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی نمائندوں سے اپنے حقوق کے حصول کیلئے ان سے سوال پوچھیں۔

انہوں نے کہا کہ اجرک سندھ کی ثقافت اور ہماری عزت ہے لیکن سیاسی پوائنٹ سکورنگ سے گریز کرنا چاہئے، عوام کے بنیادی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بتایا کہ ہم بلا تفریق عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں جس کی تازہ مثال یہ ہے کہ آئی ٹی کے کورس کے 50 ہزار طالب علموں میں سے 16 ہزار طالب علم سندہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعلیٰ بلوچستان کی دہشتگردوں کو ہتھیار ڈالنے کی پیشکش