فیس بک پر تلخ کلامی کے بعد دو گروپوں میں فائرنگ ، راہگیر قتل

Aug 10, 2025 | 21:26:PM
 فیس بک پر تلخ کلامی کے بعد دو گروپوں میں فائرنگ ، راہگیر قتل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اختر مجاز) میانوالی میں فیس بک  کی وجہ سے ہونے والی تلخ کلامی پر جھگڑے کے دوران فائرنگ سے معصوم حافظ قران قتل کردیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق میانوالی کے علاقے بلو خیل روڈ پر دو فریقین کے مابین معمولی جھگڑا ہوا،دونوں گروپوں کے درمیان فیس بک پر تلخ کلامی ہوئی تھی جس میں ایک فریق نے شہر کے وسط میں روڈ پر کھلے عام شدید فائرنگ کردی،فائرنگ کے نتیجہ میں جامعہ اکبریہ کا بے گناہ معصوم حافظ قران قرآن زد میں آگیاجو موقع پر جان کی بازی ہارگیا۔ 

  ڈی پی او میانوالی نے واقعے کا نوٹس  لیا ہے ،پولیس نے مزیدتحقیقات شروع کردی ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بلوخیل روڈ پر مقبول عرف پپا اور احسن نیکو خیل کی آپس میں سابقہ رنجش پر لڑائی اور فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا جس سے ایک راہگیر جو مدرسہ کا طالبعلم  اور حافظ قرآن قتل ہوا،مقتول عبداللہ خان ولد ریاض خان نواحی علاقے احمد خان والا کا رہائشی تھا۔

 مخالفین میں احسن نیکو خیل نامی شخص شدید زخمی ہوا،ایس ایچ او تھانہ سٹی پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر موجود ہےجبکہ مقتول کی نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔

 انوسٹی گیشن اور فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ سے شوائد اکھٹے کررہی ہیں۔

 ڈی پی او نے واقعہ میں ملوث ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیں ،پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: قصور: ٹبی کمبوواں میں 6 سالہ بچی بارشی جوہڑ میں ڈوب کر جاں بحق، اہل علاقہ کا احتجاج