قصور: ٹبی کمبوواں میں 6 سالہ بچی بارشی جوہڑ میں ڈوب کر جاں بحق، اہل علاقہ کا احتجاج
کیپشن: قصور: ٹبی کمبوواں میں 6 سالہ بچی بارشی جوہڑ میں ڈوب کر جاں بحق
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ابوبکر نعیم) ٹبی کمبوواں کے قریب 6 سالہ بچی نور فاطمہ نہاتے ہوئے بارشی جوہڑ میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی،ورثاء اور اہل علاقہ نے بچی کی میت دیپالپور روڈ پر رکھ کر ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔
مظاہرین نے ٹریٹمنٹ پلانٹ کے سامنے بھی دھرنا دیا جس کے باعث مین دیپالپور روڈ پر ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی اور دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ افسوسناک واقعہ ضلعی انتظامیہ کی غفلت کا نتیجہ ہے اگر بارشی جوہڑ کو بروقت صاف کر کے بند کیا جاتا تو یہ واقعہ رونما نہ ہوتا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قصور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین سے مذاکرات میں مصروف ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ملک کے بیشتر علاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان