ملک کے بیشتر علاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر اضلاع میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔تاہم صبح /رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔تاہم سوات،دیر،کوہستان، بٹگرام،مانسہرہ، ایبٹ آباداور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دوسرا ون ڈے؛پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹاس ہوگیا،قومی ٹیم میں 3بڑی تبدیلیاں
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔تاہم راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، لاہور ،گجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت دالبندین 44، نوکنڈی، بھکر اورسبی میں 43سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:غیرذمہ دارانہ بیانات؛پی ٹی آئی نے اہم عہدیدار کی چھٹی کر دی