بارش سے متاثرہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 35 اوورز میں 181 رنز کا ہدف

Aug 10, 2025 | 18:23:PM
بارش سے متاثرہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 35 اوورز میں 181 رنز کا ہدف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان نے دوسرے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز  کو فتح کے لیے 35 اوورز میں 181 رنز کا ہدف دے دیا،  بارش سے متاثرہ میچ میں قومی ٹیم نے 37 اوورز میں 171 رنز بنائے۔ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت کالی آندھی کو 35 اوورز میں 181 رنز بنانا ہوں گے۔

حسن نواز 36 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر نمایاں رہے، حسین طلعت نے 31 سکور کیے، صائم ایوب نے 23 اور عبداللہ شفیق نے 26 سکور کیے۔محمد رضوان 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 16 اوورز بعد بارش کے باعث روک دیا گیا تھا ، بارش کے باعث میچ روکے جانے تک پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 16 اوورز میں 2 وکٹو ں پر 60 رنز بنائے تھے۔

اوپننگ بلے باز صائم ایوب صرف 23 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے جبکہ بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے سیلز کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف دوسرے ون ڈے میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

 تین ون ڈے میچز کی سیریز کا دوسرا میچ  ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جارہا ہے۔ پہلے میچ میں پاکستان  نے ویسٹ انڈیز کو 5  وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی۔

پاکستان ٹیم میں آج تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ حسن علی، محمد نواز   اور محمد ابرار کو شامل کیا گیا ہے جب کہ فہیم اشرف، سفیان مقیم اور نسیم شاہ آج کی پلیئنگ الیون میں شامل نہیں ہیں۔