شا دی کے رو ز دلہن کی ٹریفک حادثے میں مو ت ہو گئی

Aug 10, 2021 | 22:19:PM
شا دی کے رو ز دلہن کی ٹریفک حادثے میں مو ت ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹرنگ ڈیسک) دلہن شادی کے دن ہی ٹریفک حادثے کا شکار ہو کر  دم تو ڑ گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 26سالہ اینجلیکا ڈھوندپ  سکول  دور سے ہی  اس شخص کے ساتھ محبت کرتی تھی جس کے ساتھ اس کی شادی ہوئی۔ شادی کے بعد وہ استقبالیہ میں شرکت کے لیے کار میں جا رہی تھی کہ راستے میں شراب کے نشے میں دھت ایک ڈرائیور نے اینجلیکا کی گاڑی کو ٹکر مار دی جس سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست اوٹاہ کے شہر سالٹ لیک سٹی کی رہائشی اینجلیکا کی شادی 36سالہ میناﺅر گونزالیز رئی کے ساتھ ہوئی تھی۔حادثے میں اس کا کزن معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔پولیس نے ان کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ۔

یہ بھی پڑھیں:عا مر خا ن کا یو ٹرن؟پھر سابقہ اہلیہ کر ن را ئو کے ساتھ وا پسی