ریڈزون اور توسیعی ریڈزون ہر قسم کی آمدورفت کے لئے بند ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد اویس) ریڈ زون اور توسیعی ریڈزون کے متعلق اہم ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی گئی۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ریڈزون اور توسیعی ریڈزون ہر قسم کی آمدورفت کے لئے بند ہوگا۔
کشمیر چوک کلب روڈ سے جانب زیرو پوائنٹ سرینگر ہائی وے ، سری نگر ہائی وے، زیرو پوائنٹ سے جانب سرینا چوک، شکر پڑیاں روڈ، چاندتارہ چوک سے جانب سیونتھ ایونیو، جناح ایونیو، خیابان چوک سے جانب بلیو ایریا،
فیصل چوک سے ٹریل 3 تک مارگلہ روڈ ٹریفک کے لئے بند رہیں گے۔
توسیعی ریڈزون میں واقع تمام سرکاری و نجی دفاتر، مارکیٹس بند رہیں گی۔
بھارہ کہو سے اسلام آباد یا راولپنڈی آنے جانے کے لئے کشمیر چوک سے کلب روڈ کے ذریعے فیض آباد، نائنتھ ایونیو استعمال کیا جاسکتا ہے۔