علی امین گنڈاپور کے استعفے کے بعد گورنر کے پی متحرک ہوگئے

Oct 09, 2025 | 20:43:PM
علی امین گنڈاپور کے استعفے کے بعد گورنر کے پی متحرک ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد متحرک ہوگئے اور اسلام آباد میں دیگر جماعتوں کے رہنماؤں سےملاقاتیں کی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی خان اور قومی وطن پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلی کے پی آفتاب احمد خان شیرپاؤ سے ملاقاتیں کیں۔

فیصل کریم کنڈی نے ملاقات میں خیبرپختونخوا کی بدلتی سیاسی صورت حال اور سینیٹ کے ضمنی الیکشن پر تبادلہ خیال کیا اور اس موقع پر چترال اور ہری پور میں انتخابات کے امور کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے دیگر موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سردیوں کی آمد کب تک متوقع ؟پی ڈی ایم اے نے اہم پیشگوئی کردی

گورنر خیبرپختونخوا نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات میں ملکی اور صوبائی سیاسی صورت حال، وفاق اور صوبوں کے تعلقات سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا اور ملاقات میں موجودہ سیاسی منظرنامے، پارلیمانی تعاون کے فروغ اور قومی اتفاقِ رائے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر خیبر پختونخوا کی سیاسی صورت حال پر بھی مشاورت کی گئی اور دونوں اتحادی جماعتوں کے درمیان صورت حال بھی زیر بحث رہی۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جمہوری نظام کے استحکام، پارلیمانی روایات کے فروغ اور عوامی مسائل کے حل کے لیے سیاسی جماعتوں کے اتحاد کے ساتھ ساتھ وفاق اور صوبوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی ناگزیر ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی میں بڑی پابندی عائد