کوئی طاقت ورلڈ کپ میں شرکت سے محروم نہیں کرسکتی: ایرانی فٹ بال فیڈریشن

May 09, 2026 | 21:30:PM
کوئی طاقت ورلڈ کپ میں شرکت سے محروم نہیں کرسکتی: ایرانی فٹ بال فیڈریشن
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ایرانی فٹ بال فیڈریشن نے کہا ہے کہ کوئی بیرونی طاقت ایران کو ورلڈ کپ میں شرکت سے محروم نہیں کرسکتی ہے، ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق فٹ بال ورلڈ کپ میں ایرانی ٹیم کی شرکت پر فٹبال فیڈریشن نے ردعمل دیا اور کہا کہ میگا ایونٹ کے باضابطہ آغاز میں تقریباً 1 ماہ باقی ہے۔

فٹ بال فیڈریشن نے کہا کہ ایرانی فٹ بال ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کی بھرپور تیاری کر رہی ہے، تربیتی کیمپ ٹیم کی ترکیہ روانگی تک جاری رہے گا۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق فیڈریشن نے کہا کہ ایرانی فٹبال ٹیم اپنی اہلیت سے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے، کوئی بیرونی طاقت ایران کو ورلڈ کپ میں شرکت سے محروم نہیں کرسکتی، ورلڈ کپ میں یقینی شرکت کریں گے لیکن میزبان کو ہمارے تحفظات کو مدنظر رکھنا ہوگا، میزبان نے میزبانی کے آداب نہیں سیکھے تو ہم اسے دوسری زبان میں سکھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :کراچی: شدید گرمی کے باعث قومی ایتھلیٹک چیمپئن شپ ملتوی