کراچی: شدید گرمی کے باعث قومی ایتھلیٹک چیمپئن شپ ملتوی 

May 09, 2026 | 17:33:PM
کراچی: شدید گرمی کے باعث قومی ایتھلیٹک چیمپئن شپ ملتوی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی میں ہونیوالی نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ شدید گرمی کے باعث ملتوی کردی گئی۔ چیمپئن شپ 14 سے 17 مئی تک کراچی میں شیڈول تھی۔

ایتھلیٹکس فیڈریشن کا کہنا ہے کہ دو ڈپارٹمنٹس نے گرم موسم کی وجہ سے چیمپئن شپ ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی،ایونٹ میں شریک اکثر یونٹس شیڈول کے مطابق ایونٹ کیلئے راضی تھے۔ 

آرگنائزنگ کمیٹی نے ایونٹس کی تاریخ پر حتمی فیصلے کا اختیار صدر ایتھلیٹکس فیڈریشن کو دیا ہے،فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ صدر ایتھلیٹکس فیڈریشن نے چیمپئن شپ کو مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ایتھلیٹکس فیڈریشن کے مطابق اب 54ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ اب اکتوبر نومبر میں منعقد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :  پنجاب   کی طاقتور ترین خواتین; " سٹرونگیسٹ وومین (را) پاور لفٹنگ چیمپئن شپ"  10 مئی کوہو گی