لاہور میں افغانیوں کا باپ بیٹوں پر جان لیوا حملہ ، 3 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص احمد )شفیق آباد میں افغانیوں کا باپ بیٹوں پر جان لیوا حملہ ، 3 افراد زخمی، 2 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔
شفیق آباد میں گزشتہ رات پیش آنے والے ایک پرتشدد واقعے میں20سےزائد افغانیوں نے چھریوں،اینٹوں،ڈنڈوں سے باپ بیٹوں پر مبینہ طور پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں گلفام، سجاد اور احد شامل ہیں،تینوں زخمیوں کو فوری طور پر میو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اب بچنا مشکل!ٹریفک پولیس نےچالان کرنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا
واقعے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے اور جلد ملوث افراد کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔