کراچی میں پارکنگ میں کھڑی بائیکس کے بھی ای چالان شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )کراچی میں پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکلوں کی تصاویر بنا کر ای چالان کیا جانے لگا ہے۔
کراچی میں کڑی دھوپ میں ٹریفک پولیس اہلکار فیکٹری کی پارکنگ میں کھڑی موٹرسائیکلوں کی تصاویر کھینچ کر ای چالان جاری کرنے لگے۔
فیکٹری ملازم نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹریفک پولیس حکام نے مؤقف دیا کہ صرف ان موٹرسائیکلوں کے ای چالان جاری کیے جارہے ہیں جن کی نمبر پلیٹ ٹوٹی ہوئی یا ادھوری ہیں، موٹر سائیکلوں کی تصاویر صرف تصدیق اور آگاہی مہم کے لیے لی جارہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:تربوز نے ایک اور جان لے لی؟دلہن بننے والی لڑکی چل بسی
پولیس حکام کے مطابق متعلقہ کمپنیوں اور ملازمین کو پہلے ہی اصل اور واضح نمبر پلیٹ لگانے کی ہدایات کی تھیں جبکہ وائرل ویڈیو چند روز پرانی ہے۔
ٹریفک حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری منظور شدہ، واضح نمبر پلیٹ استعمال کریں۔