موت کی افواہیں؛شکتی کپور نے ویڈیو پیغام جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کےمعروف ولن شکتی کپور نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اپنی موت کی افواہوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔
73 سالہ اداکار نے انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام میں مداحوں کو یقین دلایا ہے وہ بالکل خیریت سے ہیں۔
ویڈیو میں شکتی کپور نے کہا’’ ہیلو ایوری ون، میری موت کی خبر مکمل طور پر جھوٹی ہے، میں بالکل صحت مند اور خوش ہوں۔‘‘
انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ براہِ کرم ان افواہوں کو نظر انداز کریں۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا
بالی ووڈاداکار نے جامنی رنگ کی شرٹ پہنے نہایت پرسکون انداز میں گفتگو کی اور ساتھ ہی ان افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ بھی دیا جنہوں نے یہ جھوٹی خبر پھیلائی،انہوں نے کہا کہ میں اس معاملے پر سائبرشکایت درج کروانے جا رہا ہوں کیونکہ یہ بالکل درست عمل نہیں ہے۔