پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے، متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کےسربراہ اظہرصدیق نے دائر کی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان میں خطے میں سب سے زیادہ پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہوچکا ہے، پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں مسلسل اضافہ غیرآئینی ہے۔
مزید پڑھیں:مٹی کا تیل 41 روپے 80 پیسے فی لیٹر سستا
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی کا مزید طوفان آئے گا،عدالت سے استدعا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافےکو کالعدم قرار دے۔
خیال رہے کہ حکومت نے پٹرول کی فی لٹر کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا ہے جس کےبعد پٹرول کی نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 414 روپے 58 پیسے مقرر کی گئی ہے