لڑکی سے زیادتی،ملزم کو عدالت نے کڑی سزا سنا دی

Mar 09, 2022 | 16:37:PM
لڑکی سے زیادتی،ملزم کو عدالت نے کڑی سزا سنا دی، سیشن کورٹ
کیپشن: زیادتی کیس(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور کی سیشن کورٹ نے لڑکی کو  زیادتی کا نشانہ بنانیوالے ملزم کو25سال قید 9 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور کی سیشن کورٹ کے  ایڈیشنل سیشن  جج میاں شاہد جاوید نے لڑکی نادیہ کو والدین سے ملوانے کا جھانسہ دے کر گھر بلا کر زیادتی کا نشانہ بنانے کے  کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔

عدالت کی جانب سے جاری ہونیوالے تحریری فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ ملزم  نے لڑکی کو گھر بلا کر دھوکہ دیا اور والدین سے ملوانے کا جھانسہ دے کر  زیادتی کی جبکہ ملزم نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے ویڈیو بھی بنائی تھی،تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے لڑکی کو دھمکی دی کہ کسی کو بتایا تو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دوں گا ۔

 پولیس تفتیش کے دوران ملزم نے  اقبال جرم بھی کیا  جبکہ کیس میں ملزم کے خلاف 9 گواہوں نے بیانات قلمبند کرائے۔

یہ بھی پڑھیںنئے کپڑوں کی خواہش کرنا بیوی کو مہنگا پڑ گیا۔شوہر نے ایسی سزا دی کہ یقین کرنا مشکل