قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس کل طلب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی )وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چودھری کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس بلانے کیلئے سمری بھیج دی گئی ہے جبکہ وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
طارق فضل چودھری کے مطابق سمری میں قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے جبکہ سینیٹ کا اجلاس کل ہی شام 4 بجے بلانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے مزید بتایا کہ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیے جانے کا قوی امکان ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب قومی اسمبلی کے اس اہم ترین اجلاس میں مالی سال 27-2026 کا وفاقی بجٹ پیش کریں گے، جس میں نئے مالی سال کے اہداف اور ٹیکس تجاویز ایوان کے سامنے رکھی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:شرجیل میمن کی زیرصدارت اجلاس، ٹرانسپورٹرز کیلئے خصوصی فیسلیٹیشن ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ