شرجیل میمن کی زیرصدارت اجلاس، ٹرانسپورٹرز کیلئے خصوصی فیسلیٹیشن ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ

Jun 09, 2026 | 12:15:PM
شرجیل میمن کی زیرصدارت اجلاس، ٹرانسپورٹرز کیلئے خصوصی فیسلیٹیشن ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عاجزجمالی)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن  کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹرانسپورٹرز کی سہولت اور نظام کی ڈیجیٹائزیشن سے متعلق متعدد فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیو سبزی منڈی کراچی میں ٹرانسپورٹرز کے لیے خصوصی ون ونڈو فیسلیٹیشن ڈیسک قائم کیا جائے گا، جس کا مقصد کراچی آنے والی مال بردار گاڑیوں کو روٹ پرمٹ، فٹنس سرٹیفکیٹس اور دیگر ضروری دستاویزات کے اجرا اور تجدید میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد 30 جون 2026 تک زیادہ سے زیادہ کمرشل اور مال بردار گاڑیوں کو حکومت سندھ کے ڈیجیٹل اور آٹومیشن نظام میں شامل کرنا ہے تاکہ قانونی تقاضوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس نظام کے ذریعے نہ صرف ٹرانسپورٹرز کو بہتر سہولتیں میسر آئیں گی بلکہ مالی سال 2025-26 کے اہداف بھی مؤثر انداز میں حاصل کیے جا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان الیکشن!انتخابی عمل میں بڑا موڑ، نتائج مؤخر

اجلاس میں بتایا گیا کہ فیسلیٹیشن ڈیسک کو آئندہ ہفتے کے دوران مکمل طور پر فعال کر دیا جائے گا، جس کے لیے عملے کی تعیناتی شروع کر دی گئی ہے جبکہ ٹرانسپورٹرز کی آگاہی کے لیے بینرز، عوامی نوٹسز اور دیگر اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ عوامی خدمات اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں مکمل ڈیجیٹائزیشن کے وژن پر تیزی سے عمل پیرا ہے، اور یہ اقدام اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔

ان کے مطابق فیسلیٹیشن ڈیسک کے قیام سے ٹرانسپورٹرز کو دفاتر کے بار بار چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہے گی،ڈیجیٹل روٹ پرمٹس اور فٹنس سرٹیفکیٹس کے نظام سے وقت اور اخراجات کی بچت ہوگی۔