الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان کے 5 انتخابی حلقوں کے نتائج روک دیئے

Jun 09, 2026 | 12:04:PM
الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان کے 5 انتخابی حلقوں کے نتائج روک دیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان کے 5 انتخابی حلقوں کے نتائج روک دیے۔

چیف الیکشن کمشنر کی منظوری سے 5 حلقوں کے مخصوص پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم جاری کر دیا گیا۔

میڈیا کوآرڈینیٹر کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر عابد رضا نے دوبارہ پولنگ کرانے کے احکامات جاری کر دیے، دوبارہ پولنگ والے حلقوں میں جی بی اے 8 اسکردو 2 اور جی بی اے 13 استور 1 شامل ہیں، جی بی اے 15 دیامر1، جی بی اے 16 دیامر 2 اور جی بی اے 17 دیامر 3 میں بھی دوبارہ پولنگ ہوگی۔

چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے کہا جی بی میں پرامن، مثالی انتخابات منعقد ہوئے، متعلقہ ڈی آر او نے ری پولنگ کی درخواست دی تھی جس پر چند پولنگ اسٹیشنز کو دوبارہ پولنگ کی ہدایت جاری کی ہے، 15 جون کو ری پولنگ کا شیڈول دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی کا امکان،بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

واضح رہے کہ گلگت بلتستان کی 24 میں سے 20 نشستوں پر جیتنے والے امیدواروں کے سرکاری نتائج آ گئے ہیں، پیپلز پارٹی 9، آزاد اُمیدوار 5، ن لیگ 5 اور ایم ڈبلیو ایم ایک نشست پر کامیاب ہوئی ہے۔

سرکاری نتائج کے مطابق جی بی 8 اسکردو ٹو سے ایم ڈبلیو ایم کے کاظم میثم 10658 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے، جی بی 15 دیامر ون سے آزاد امیدوار محمد دل پذیر 5680 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔

جی بی 16 دیامر ٹو سے آزاد امیدوار سید امام مالک 6320 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے، جب کہ جی بی 17 دیامر تھری سے پیپلز پارٹی کے محمد نسیم 7722 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔