امریکا بہت جلد ایران کے خلاف مکمل کامیابی کا اعلان کرےگا:صدر ٹرمپ،تیل سستا ہونے کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا آئندہ دو ہفتوں کے اندر ایران کے خلاف ’مکمل فتح‘ کا اعلان کرے گا،امریکی صدرڈونلڈ ٹر مپ نے کہا کہ گزشتہ رات نیتن یاہو سے کہا ایران کے حملوں کا جواب نہ دیں، اسرائیلی وزیراعظم پر واضح کردیا تھاکہ جنگ شروع کی تنہاچھوڑ دوں گا۔
صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی پوری شدت سے برقرار رہے گی،ایران کے ساتھ مذاکرات اچھے طریقے سے جاری ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایران کےخلاف اسرائیلی ردعمل محدود کرنے کی کوشش کی اور کامیاب رہا، 5ممالک نے مجھ سے نیتن یاہو پر دباؤ ڈالنے کا کہا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرا ماننا ہے کہ ایران معاہدے پر دستخط کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے،امریکا بہت جلد ایران کے خلاف مکمل کامیابی کا اعلان کرےگا۔
ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان حملوں کو روکنے پر اتفاق کے بعد بھی امریکا اور ایران کی بات چیت جاری رہی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک باضابطہ معاہدے کی طرف پیش رفت ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کاکروچ جنتا پارٹی کی دھوم، نوجوانوں نے مودی کے ہندو مسلم بیانیے کو چیلنج کردیا
صدر ٹرمپ نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کا مطلب یہ نہیں کہ امریکا کے ساتھ تعلقات فوری طور پر معمول پر آ جائیں گے، تاہم ان کے مطابق ایران معاہدے میں دلچسپی رکھتا ہے اور سفارتی حل کی طرف پیش رفت ممکن ہے۔
ٹرمپ نے براہِ راست تیل کی قیمتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ’مکمل فتح‘ بہت جلد سامنے آئے گی اور اس کے نتیجے میں تیل کی قیمتیں نمایاں طور پر نیچے آنا شروع ہو جائیں گی۔
توانائی منڈیوں کے ماہرین عام طور پر قیمتوں کی سمت کا انحصار سپلائی، آبنائے ہرمز کی صورتحال، پابندیوں، جنگی خطرات اور عالمی طلب جیسے متعدد عوامل پر کرتے ہیں، اس لیے یہ ٹرمپ کا سیاسی و معاشی دعویٰ ہے، کوئی سرکاری مارکیٹ پیش گوئی نہیں۔
ایران کی جانب سے اس بیان پر فوری باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔