عمران خان سے منگل کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے والوں کی فہرست حکام کو ارسال

Jun 09, 2025 | 22:07:PM
عمران خان سے منگل کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے والوں کی فہرست حکام کو ارسال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)اڈیالہ جیل میں منگل کو بانی پی ٹی ائی سے وکلا کی ملاقات کا دن ہے۔

کوآرڈینیٹر انتظار حسین پنجھوتھا نے ملاقات کے لئے آنے والے چھ وکلا کی لسٹ اڈیالہ جیل حکام کو بھجوا دی، منگل کو وکلا کی ملاقات کے دن سلمان اکرم راجہ، علی بخاری ملاقات کے لیے آئیں گے۔

اسی طرح نیاز اللہ نیازی، عرفان خان نیازی ، تنویر راجپوت، احسن حمید اللہ کے نام بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل ہوں گے۔

علاوہ ازیں منگل کو بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے ساتھ ان کی فیملیز کی ملاقات کا بھی دن ہے،عمران خان کی بہنیں اور دیگر فیملی ممبرز کی بھی اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی پی ایل،100 کھلاڑیوں نے کل1294 چھکے مارے،نکولس پورن نے سب کر ڈھیر کردیا
 

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: