آئی پی ایل،100 کھلاڑیوں نے کل1294 چھکے مارے،نکولس سب پر بازی لے گئے

Jun 09, 2025 | 21:52:PM
آئی پی ایل،100 کھلاڑیوں نے کل1294 چھکے مارے،نکولس سب پر بازی لے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل ) 2025 سیزن میں اس بار 100 بلے بازوں نے کل 1294 چھکے لگائے۔ ویسٹ انڈیز کے بلے باز  نکولس پورن چھکوں کےبادشاہ نکلے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل  2025 سیزن میں اس بار لکھنو سپر جائنٹس کے نکولس پورن نے 14 میچوں میں 40 چھکوں کے ساتھ سر فہرست رہے۔ پنجاب کنگز کی جانب سے کھلینے والی بھارت کی قومی ٹیم کے کھلاڑی شریس ایئر نے 17 میچوں میں  39 چھکوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ اس کے علاوہ ممبئی انڈینز  رینز  کی جانب سے کھیلنے والے بھارت کی قوم ٹیم کے رکن  سوریہ کمار یادو نے 16 میچوں میں 38 چھکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ۔

رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل میں لکھنو سپر جائنٹس کی طرف سے حصہ لینے والے آسٹریلیا کے کھلاڑی  مچل مارش نے 37 چھکوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر اور  پنجاب کنگز کے پر بھسمران سنگھ نے 17 میچوں میں 30 چھکوں کے ساتھ پانچویں مقام حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: لیجنڈ کرکٹر اور کمینٹیٹر  نوجوت سنگھ سدھو کی شاندار واپسی،مداح پرجوش