لیجنڈ کرکٹر اور کمینٹیٹر نوجوت سنگھ سدھو کی شاندار واپسی،مداح پرجوش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت کے لیجنڈ کرکٹر اور کمینٹیٹر نوجوت سنگھ سدھو (سدھو پا جی) شاندار واپسی کرتے ہوئے نیٹ فلکس پر بھارت کے مشہور ٹی وی پروگرام ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے سیزن 3 میں 21جون 2025 سے منظر عام پر آئیں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو (سدھو پا جی) ارچنا پورن سنگھ کے ساتھ جج کی کرسی سنبھالیں گے۔’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کا سیزن3 نیٹ فلکس پر ریلیز کیلئے تیار ہے۔ مداح نئے سیزن کیلئے اس لئے بھی پُرجوش ہیں کہ نوجوت سنگھ شو میں لوٹ رہے ہیں۔ سدھو پا جی ارچنا پورن سنگھ کی جگہ لینے سے پہلے شو کا حصہ تھے، اب ان کے ساتھ جج کی کرسی پر نظر آئیں گے۔ شو کے میزبان کپل شرما نے سدھو کی واپسی کے بارے میں اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم نے وعدہ کیا تھا کہ ہر ’’فنیوار‘‘ ہمارا خاندان بڑھے گا اور میں پرجوش ہوں کہ سدھو پاجی ہمارے خاندان کا حصہ بن گئے ہیں۔ ان کے شعروں اور چٹکلوں اور ارچنا جی کے قہقہوں سے آپ بھی لطف اندوز ہوں گے۔اس حوالے سے نوجوت سنگھ سدھو نے بتایا کہ یہ شو ان کیلئے کتنا خاص ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ میں آ کر ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ میں دوبارہ گھر آ رہا ہوں۔ یہ میرے لئے گھر جیسا ہی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ نیٹ فلکس خوبصورت لوگوں کے اس گلدستے کو ساتھ لانے میں کامیاب ہو گیا ہے اور ہم اس سیزن میں مزید کھلیں گے۔‘‘ انٹرنیٹ پر شو کی تازہ ترین تصویریں وائرل ہورہی ہیں جن میں مہمانوں کے طور پر کرکٹرز ابھیشیک شرما، رشبھ پنت، یزویندر چہل، اور گوتم گمبھیر سدھو کے ساتھ سیٹ پر ہنستے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی ائیر بیس پر زوردار دھماکہ،4 اہلکار زخمی